سلمان خان نےمشکل وقت میں کیسے مدد کی؟ ریمو ڈی سوزا نے شیئر کر دیا

مشہورانڈین کیوروگرافراور ہدایت کار ریمو ڈی سوزا نے 2020 میں اپنے شدید دل کا دورہ پڑنے کا واقعہ شیئر کیا جب وہ جِم میں ورزش کر رہے تھے۔

حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ پر گفتگو کرتے ہوئے، ریمو نے بتایا کہ سلمان خان ان کے ساتھ ہر لمحے رابطے میں تھے اور ان کی بیوی کو مسلسل اپ ڈیٹس فراہم کر رہے تھے۔

ریمو نے کہا کہ دل کے دورے کے دوران جب وہ آپریشن تھیٹر میں داخل ہوئے، آئی سی یو میں اور بیڈ پر تھے، تو سلمان خان ان کی بیوی کے ساتھ فون پر مسلسل رابطے میں تھے، انہوں نے کہا، سلمان وہ اہم شخص تھے جو ہر لمحے فون پر میری بیوی کے ساتھ رابطے میں تھے۔ وہ آپریشن کے دوران، آئی سی یو میں اور بیڈ پر ہر وقت موجود ہوتے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں اتنی محبت ملتی ہے۔ ان کے سینےمیں بہت بڑا دل ہے

ریمو نے بتایا کہ اس سب کا آغاز کیسے ہوا اور ان کی فٹنس نے کس طرح ان کی مدد کی۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ جِم میں ورزش کر رہے تھے، انہیں سینے میں تکلیف اور درد محسوس ہوا جو ختم نہیں ہو رہا تھا۔ ان کی بیوی نے اسپتال جانے کا کہا، جس پر انہوں نے انکار نہیں کیا۔ اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹر نے بتایا کہ ان کے دل میں 100 فیصد بندش تھی، یہ ایک شدید دل کا دورہ تھا۔

ریمو نے مزید کہا کہ ڈاکٹر نے کہا کہ اگر وہ فٹ نہ ہوتے تو وہ اسپتال تک نہیں پہنچ پاتے۔ یہ لمحے بہت خوفناک تھے، اور ریمو نے دعا کی کہ کسی دشمن کو بھی اس طرح کی حالت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ریمو ڈی سوزا اب بھی ورزش کرتے ہیں اور صحت مند زندگی گزارنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ وہ اور ان کی بیوی، لیزل ڈی سوزا، انسٹاگرام پر مزاحیہ ریلز بناتے ہیں جنہیں ان کے مداح پسند کرتے ہیں۔

ریمو کی اگلی فلم، بی ہیپی، ابھیشیک بچن کے ساتھ ہے جو ایک ہلکی پھلکی کہانی پر مبنی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*