سفاک بیٹے نے ماں کا پیٹ پھاڑ دیا

کورنگی میں نشے کے لیے پیسے نہ دینے پر ناخلف نوجوان آپے سے باہر، چھرے سے اپنی ماں پر حملہ کردیا

نسرین زوجہ لیاقت نامی خاتون اسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گئی،پولیس نے ناخلف نشئی نوجوان شاکر کو گرفتار کرلیا

ماں کو بچانے کےلئے آنے والا ملزم شاکر کا بھائی راشد اور اس کا بہنوئی وقاص بھی شدید زخمی ہوگئے ، اسپتال منتقل کردیا گیا

ملزم شاکرنشے کا عادی اور نفسیاتی معلوم ہوتا ہے ، گھر میں نشے کےلئے پیسہ مانگنے پر گھر والوں سے جھگڑا کیا تھا، علاقہ پولیس

کراچی(کرائم رپورٹر) کورنگی میں نشے کےلئے پیسہ نہ دینے پر سفاک بیٹے نے چھرا گھونپ کر ماں کا پیٹ پھاڑ دیا پولیس نے ناخلف نشئی بیٹے کو گرفتار کرلیا آلہ قتل برآمد تفصیلات کے مطابق زمان ٹاو¿ن تھانے کی حدود سیکٹر 48/A مکان نمبر 307 غوثیہ مسجد کے قریب نشے کی لت میں مبتلا سفاک بیٹے نے نشے کےلئے پیسہ دینے گھر میں جھگڑے کے دوران تیز دھار آلہ سے وار کرکے اپنی ماں نسرین زوجہ لیاقت کو شدید زخمی کردیا اور ماں کو بچانے کےلئے آنے والا ملزم شاکر کا بھائی راشد اور اس کا بہنوئی وقاص بھی شدید زخمی ہوگیا ایس ایس پی کورنگی ساجد امیر سدوزئی کے مطابق گرفتار ملزم شاکر ولد لیاقت نشے کا عادی اور نفسیاتی معلوم ہوتا ہے ملزم نے گھر میں نشے کےلئے پیسہ مانگنے پر گھر والوں سے جھگڑا کیا اور پیسہ نہ ملنے پر غصے کے عالم میں اپنی 48 سالہ نسرین زوجہ لیاقت اور بھائی راشد ولد لیاقت اور بہنوئی وقاص کو چھریوں کے پے در پے وار کرکے شدید زخمی کردیا گھر میں جھگڑے کی اطلاع زمان ٹاو¿ن پولیس کو دن دو بجے کے بعد موصول ہوئی جس پر ایس ایچ او زمان ٹاو¿ن افتخار حسین آرائیں اور ہیڈ محرر ایاز عباسی نے بروقت پہنچ کر ملزم شاکر کو گرفتار کرلیا اور موقع سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا شدید زخمی 48 سالہ نسرین کو فوری طور پر طبی امداد کےلئے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا لیکن خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے نسرین راستے میں ہی دم توڑ گئی جبکہ دیگر زخمیوں راشد اور وقاص کو طبی امداد کےلئے اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ مقتولہ کی لاش کو ضابطے کی کاروائی کےلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*