سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر ایک مرتبہ پھر حوثی باغیوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی۔
سعودی میڈیا کے مطابق اس حملے میں شہر میں پٹرولیم مصنوعات کی تقسیم کے اسٹیشن کو نشانہ بنایا گیا اور اس کے نتیجے میں دو ٹینکوں میں آگ لگ گئی۔
وزارت توانائی کے ایک سرکاری ذریعے نے بتایا کہ جدہ کے شمال میں پیٹرولیم مصنوعات کی تقسیم کے اسٹیشن اور جازان کے علاقے میں المختارہ اسٹیشن پر راکٹ سے چلنے والے دستی بموں سے حملہ کیا گیا۔
حملے کے نتیجے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
سعودی عرب کے فوجی اتحاد کے ترجمان کے مطابق اس دشمنی میں اضافہ تیل کی تنصیبات کو نشانہ بناتا ہے، اور اس کا مقصد توانائی کی سلامتی کو متاثر کرنا ہے۔
فوجی اتحاد نے مزید کہا کہ حوثی “عالمی معیشت کی شریان” کو متاثر کرنے کی کوشش میں تیل کی تنصیبات کو نشانہ بناتے ہیں، تاکہ دنیا بھر میں تیل کی فراہمی متاثر ہو۔
ترجمان نے یہ بھی کہا کہ حملوں سے جدہ میں روزمرہ کی زندگی متاثر نہیں ہوئی۔ فارمولا ون ٹریک پر موجود لوگ دور دور سے بڑے سیاہ دھوئیں کے بادل کو دیکھ سکتے تھے۔
سعودی عرب کی فضائی دفاعی افواج کے مطابق حوثی ملیشیا کی طرف سے مملکت کے جنوبی حصے کو نشانہ بنانے والے سات ڈرونز اور ایک میزائل کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔