سر میں کیل ٹھوکنے کا معاملہ: خاتون کا مفت نفسیاتی علاج کرانے کا اعلان

پشاور: خیبر پختونخوا  حکومت  نے مبینہ طورپر سر میں کیل  ٹھوکے جانے سے زخمی ہونے والی خاتون کا نفسیاتی علاج کرانے کا اعلان کیا  ہے۔

صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے متاثرہ  خاتون کا مفت علاج کرانے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں  نے کہا کہ خاتون کی ذہنی نشوونما اور نفسیاتی مسائل کے حل کیلئے علاج  کرایا جائےگا۔

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ نفسیاتی علاج کے سیشن متاثرہ خاتون کی مرضی کے مطابق ترتیب دیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پشاور میں خاتون کے سر میں کیل ٹھوکنے کا واقعہ 8 فروری کوسامنے آیا تھا، خاتون کا لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آپریشن کرکے کیل کو نکالا گیا تھا۔

اس واقعے میں پہلے یہ اطلاعات سامنے آئیں کہ اولاد نرینہ کی خواہش پر عامل کے کہنے پر خاتون کے سر میں کیل ٹھوک دی گئی تھی لیکن بعد میں خاتون نے کہا کہ گھر میں کام کاج کے دوران جنات کی آمد ہوئی، مجھے جنات کے اثرات کی شکایت ہے، کمرے کے سامنےگری تو میرے سر میں کیل لگی اور زخمی ہوگئی۔

متاثرہ خاتون کے شوہر نے دعویٰ کیا تھاکہ جنات نے میری اہلیہ کے سر میں کیل ٹھوکی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*