سجل علی کی برطانوی اداکارہ ایما تھامسن کیساتھ بھنگڑا کرنے کی ویڈیو وائرل

فلم کے لندن پریمیئر میں سجل علی نیلے رنگ کا غرارہ پہن کر شریک ہوئیں

مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی اس ویڈیو کو خوب پسند کیا جارہا ہے

لندن:(شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ سجل علی کی برطانوی اداکارہ ایما تھامسن کے ساتھ ڈھول کی تھاپ بھنگڑا کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔جمائما گولڈ اسمتھ کی فلم (Whats love got to do with it) کا لندن میں رنگارنگ پریمئیر ہوا جس میں فلم کی مرکزی اداکارہ سجل علی فلم کے دیگر ہالی ووڈ اداکاروں اور فلم کے بھارتی ہدایتکار شیکھر کپور نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر سجل علی اور ہالی ووڈ اداکارہ ایما تھامسن اپنی فلم کی پہلی شروعات کا پ±ر جوش انداز میں جشن مناتے ہوئے نظر آئیں سجل علی نے ایما تھامسن کے ساتھ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا بھی کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔سجل علی کے مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی اس ویڈیو کو خوب پسند کیا جارہا ہے جبکہ مداح ایما تھامسن کی بھنگڑا کرنے کی کوشش کو بھی خوب سراہا رہے ہیں۔فلم کے لندن پریمئیر پر سجل علی گہرے نیلے رنگ کا غرارہ پہن کر جلوے بکھیرتی نظر ا?ئیں۔ سجل علی کے خوبصورت لباس اور اسٹائل نے مداحوں کے دل جیت لیے۔یاد رہے کہ پی ٹی ا?ئی کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنی فلم (Whats love got to do with it) میں پاکستانی رسم و رواج، رہن سہن دکھانے اور عالمی سطح پر مسلمانوں کے حوالے سے قائم منفی تاثر کو ختم کر کے بہتر انداز میں نمائندگی کرنے کی کوشش کی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*