سارہ خان نے علی مرچنٹ کو پرانہ قصہ چھیڑنے سے روک دیا

بھارتی ماڈل و اداکارہ سارہ خان نے اپنے سابقہ شوہر علی مرچنٹ کو ماضی سے متعلق بات کرنے سے روک دیا۔

بھارتی ریئلٹی شو ’لاک اپ‘ کی نئی قسط کا پرومو سامنے آیا، جس میں سارہ خان اور ان کے سابقہ شوہر کو گفتگو کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔علی مرچنٹ جو اتوار سے’ لاک اپ ‘ شو کا حصہ بنے ہیں ،انہوں نے شو کے دوران اپنی سابقہ اہلیہ سارہ خان سے گفتگو کی تو ماڈل و اداکارہ نے انہیں روک دیا اور کہا کہ اس بات کو 12سال ہوگئے ہیں۔

سارہ خان اور علی مرچنٹ میں 2010ء میں بگ باس سیزن 4 کے دوران شادی کی تھی، وہ ریئلی شو میں شادی کرنے والا جوڑا قرار پائے تھے۔لاک اپ شو میں ایک بار پھر دونوں ایک جگہ پر موجود ہیں، جنہیں اپنی گزشتہ زندگی پر بات کرتے دیکھا جاسکتا ہے، علی مرچنٹ ایک موقع پر سارہ خان سے کہتے ہیں کہ وہ اس کی وجہ سے شو میں نہیں آیا ہے۔

علی مرچنٹ جو تاخیر سے شو کا حصہ بنے ہیں سارہ علی خان ان سے گفتگو کررہی ہوتی ہیں، ان کے سابقہ شوہر کہتے ہیں 12 سال ہوگئے ہیں، میں آپ کی بہت عزت کرتا ہوں کیونکہ آپ میری زندگی میں رہ چکی ہو۔

بیٹی کو ’سوکھی‘ کہے جانے پر شویتا تیواری کا ردعمل

جس پر جواباً سارہ خان نے کہا کہ شو سے باہر کی باتیں نہ کریں تو بہتر ہے، اب یہاں سے شروع کرتے ہیں،جہاں ہم ہیں، ہم جہاں رکے وہ ختم ہوا، اب یہ بات نہ کریں میرے ساتھ کیا ہوا اور تمہارے ساتھ کیا ہوا۔

علی مرچنٹ نے اس پر سارہ خان سے کہا کہ میں ایسا انسان نہیں ہو جو کسی کو گرا کر خود کو اوپر لے آؤں، جس پر سارہ نے جوا ب دیا کہ نہ ہی مجھے آپ کو گرانا ہے۔

جنسی زیادتی پر بھاونا مینن بول پڑیں، ’عزت کے لاکھوں ٹکڑے کیے گئے‘

سارہ خان نے مزید کہا کہ میں جانتی ہوں کہ علی شو میں شامل ہورہا ہے، جس سابقہ شوہر نے جواب دیا کہ ا یسا مت سوچوں کہ میں تمہاری وجہ سے یہاں آیا ہوں، مجھے فرق نہیں پڑتا ہے۔

سارہ خان اور علی مرچنٹ نے 2010ء میں بگ باس سیزن 4 کے دوران آن ائیر شادی کی تھی اور پھر دونوں میں 2 ماہ بعد ہی علیحدگی ہوگئی، اس وقت یہ بھی کہا گیا کہ بگ باس کے گھر میں شادی کےلیے دونوں کو 50 لاکھ روپے ادا کیے گئے، جس کی چینل نے تردید کی۔

سارہ خان نے اپنی شادی اور علیحدگی کی سے متعلق ایک انٹرویو میں گفتگو کی اور شادی کو ڈراؤنے خواب سے تعبیر کیا، جس نے انہیں تکلیف دی۔

انہوں نے کہا کہ رشتہ ختم کرنے سے پہلے میں نے اسے ہزار موقعے دیے، لیکن اب میرا یقین ہے جو کچھ ہوتا ہے وہ اچھے کے لیے ہوتا ہے، میں پیچھے مڑکر دیکھنا نہیں چاہتی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*