شاہ محمود قریشی کی بھی سائفر کیس میں سزا کےخلاف اپیل منظور کرلی گئی، اور انہیں بھی اس کیس میں بری کردیا گیا۔
سماعت کے دوران ایف آئی اے پراسیکیوٹر کی عدم حاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔
جسٹس عامر فاروق نے کہا ہم نے تو اس کیس کے لیے آج ریگولر ڈیویژنل بینچ ختم کردی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے دلائل میں کہا کہ اعظم خان نے سائفر بانی پی ٹی آئی کو دیا، اس سے متعلق کوئی دستاویز نہیں۔
چیف جسٹس نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل سے استفسار کیا کہ اس سے متعلق تو آپ کے کلائنٹ کا اپنا اعتراف بھی موجود ہے، سلمان صفدر بولے یہ تو پراسیکیوشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ یہ بات ثابت کریں۔
Loading...