یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ روس خارکیف میں عام رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدرزیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کے شہر خارکیف میں روسی شیلنگ مسلسل جاری ہے۔
دوسری جانب یوکرین کے وزیراعظم نے امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماریوپول کے کچھ حصے یوکرینی فوج کے کنٹرول میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ماریوپول میں روس کے سرینڈر کرنے کے مطالبے کے باوجود لڑائی جاری ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روسی حملے کے بعد سے اب تک تقریباً 4 ملین یوکرینی ملک سے انخلا کرچکے ہیں۔
خیال رہے کہ دو روز قبل کیف ریجن کے پولیس چیف آندری نبیتوف نے دعویٰ کیا تھا کہ روسی فوج کے کیف ریجن سے انخلا کے بعد سے اب تک وہاں 900 سے زائد شہریوں کی لاشیں مل چکی ہیں۔