روسی صارفین اب ٹک ٹاک پر کوئی بھی ویڈیوز اپلوڈ نہیں کرسکیں گے

ٹک ٹاک اورنیٹ فلکس نے میڈیا کریک ڈاؤن سے بچنے کے لیے روس میں اپنی سروسز بلاک کردی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین پر روسی حملے اور مغربی اقتصادی پابندیوں کے بعد روس کو سوشل میڈیا پر بھی تنہا کیا جارہا ہے۔

ٹک ٹاک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ روسی صارفین کو حکومت کے کریک ڈاؤن کے جواب میں نئی ویڈیوز پوسٹ کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

لوگ میڈیا آؤٹ لیٹس پر یوکرین میں جنگ کے بارے میں میڈیا وار سے بچنے کے لئے یہ اقدام اٹھا گیا ہے۔

ٹک ٹاک انتظامیہ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے میڈیا آؤٹ لیٹس پر کریک ڈاؤن میں تیزی کے بعد سروس معطل کی گئی ہے۔

اس حوالے سے ٹک ٹاک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے جعلی خبروں پرمبنی ویڈیوز پر معطلی کے سوا کوئی چارہ نہیں۔

دوسری جانب روسی کریک ڈاؤن کے خلاف نیٹ فلکس نے بھی اپنی سروسز روس میں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نیٹ فلکس انتظامیہ نے تاحال اس سے متعلق تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں لیکن یہ اقدام روس کو روس کو تنہا کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*