درجنوں مریضوں کو زائد المیعاد اسٹنٹس لگائے گئے، ایف آئی اے کا انکشاف

ایف آئی اے نے زائد المیعادد اسٹنٹس کے استعمال سے متعلق انکشاف کیا ہے کہ پی آئی سی میں گزشتہ برس 39 ایکسپائرڈ اسٹنٹس 38 مریضوں کو لگائے گئے۔

فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے زائد المیعاد اسٹنٹس کے استعمال سے متعلق ابتدائی رپورٹ تیار کرلی ہے، رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پانچ سو اسٹنٹس سنہ 2019 میں نجی کمپنی سے خریدے گئے تھے جو 2020 تک لگانے تھے تاہم ایسا نہیں ہوا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی آئی سی نے 19 ماہ بعد گزشتہ برس 39 ایکسپائرڈ اسٹنٹس 38 مریضوں کو لگائے۔

رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پی آئی سی کے پاس اسٹنٹس موجود تھے پھر بھی اسٹنٹس کےلیے دوسرے اسپتالوں سے ڈیمانڈ کرتے رہے، جس کے باعث معاملے میں بدنیتی کا عنصر واضح نظر آتا ہے۔

فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی معاملے سے متعلق کہا ہے کہ ایکسپائرڈ اسٹنٹس لگانے میں ملوث ڈاکٹرز اور دوسرے افراد کو طلب کرکے مزید انکوائری کی جائے گی کیوں کہ قومی خزانے کے ساتھ ساتھ لوگوں کی صحت کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*