حدیقہ کیانی نے اپنی دوسری شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

گلوکارہ و ابھرتی ہوئی اداکارہ حدیقہ کیانی نے اپنی دوسری شادی کی پھیلائی جانے والی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

ویڈیو شیئرنگ کی معروف ایپ یوٹیوب کی حدیقہ کیانی کی دوسری شادی کا دعویٰ کرتی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی تھی۔

اسکرین گریب

ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ حدیقہ کیانی نے رمضان میں دوسری شادی کرلی۔

تصویر میں ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا تھا کہ حدیقہ کیانی کی اچانک شادی سے بیٹا اور پہلا شوہر حیران ہیں۔

ویڈیو کے تھمب نیل میں طلاق کی وجہ جاننے کے لیے ویڈیو دیکھنے کا بھی کہا گیا۔

یوٹیوب کے اس تھمب نیل کو شیئر کرتے ہوئے حدیقہ کیانی نے اس خبر کی تردید کی، اور بس مختصراً اتنا لکھا کہ ’میں نے نہیں کی دوسری شادی۔‘

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*