جناح اسپتال سے خاتون پراسرار طور پر غائب

حجاب فاطمہ نامی خا تون اپنے شوہر اور نند کے ہمراہ زچگی کےلیے آئی تھی، پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی

میری اہلیہ ڈلیوری کیلیے نندوں کے ساتھ آئی تھی، چیک اپ کیلیے گئی پھر پتہ نہیں چلا کہ کہاں غائب ہوگئی، شوہر وسیم

پورا اسپتال چیک کرادایا ، خاتون کا کوئی پتہ نہ چل سکا، انچارج۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے

کراچی ( کرائم رپورٹر )جناح اسپتال کے گائنی وارڈ سے خاتون پراسرار طور پر غائب ہوگئی، خاتون اپنے شوہر اور نند کے ہمراہ زچگی کے لیے آئی تھی، پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے جبکہ اسپتال کی انتظامیہ نے تعاون کرنے سے انکار کردیا پر اسرار طور پر خاتون کے لاپتہ ہونے کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق صدر تھانے کی حدود میں واقعہ جناح اسپتال کے گائنی وارڈ سے جمعرات کو ایک خاتون 24 سالہ حجاب فاطمہ پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی جس کے بعد ورثا نے گائنی وارڈ کے سامنے احتجاج شروع کردیا۔لاپتہ ہونے والی خاتون حجاب فاطمہ کے شوہر وسیم کا کہنا ہے کہ وہ مکان نمبر 110 کورنگی زمان ٹاو?ن کا رہائشی اور ایک 4 سالہ بیٹے کا باپ ہے، انہوں نے بتایا کہ اس کی اہلیہ حجاب فاطمہ بدھ کی دوپہر کورنگی پانچ نمبر گلشن مارکیٹ میں واقعہ جی آئی کیو اسپتال ڈلیوری کے لیے گئی تھی تاہم وہاں کی لیڈی ڈاکٹر نے مشورہ دیا کہ کیونکہ ا?پکا پہلا بچہ جناح اسپتال میں ہوا تھا لہذا اچھا ہوگا کہ ا?پ لوگ جناح اسپتال چلے جائیں جس پر وہ بدھ کو جناح اسپتال گئے۔جہاں ڈاکٹر نے انہوں ڈلیوری کے لیے جمعرات کو ا?نے کا کہا جس پر وہ جمعرات کو اپنے شوہر اور 2 نندوں اور اپنی والدہ کے ہمراہ دن 11 بجے اسپتال پہنچی۔ گھر والے باہر رک گئے اور وہ گائنی وارڈ میں چلی گئی 2 گھنٹے بعد ڈاکٹروں کے مشورے پر کچھ کھانے کے لیے اسپتال سے باہر ا?ئی اور پھر واپس اسپتال میں اندر چلی گئی۔کئی گھنٹے گزرنے پر گھر والوں کو تشویش ہوئی جس پر انہوں نے گائنی وارڈ کے کاو?نٹر جا حجاب فاطمہ کے بارے میں معلوم کیا تو انہوں نے کہا کہ اس نے نام کی خاتون اسپتال میں موجود نہیں ہے اور مزید کچھ بھی بتانے سے انکار کردیا، کافی دیر تک شور شرابہ کرنے کے بعد مدد گار 15 پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاپتہ ہونے والی خاتون کے شوہر وسیم سے بیان لیا اور گائنی وارڈ کے کاو?ںٹر سے بات چیت کے بعد وہ واپس چلے گئے، بعدازاں گھر والوں نے دوبارہ گائنی وارڈ کے باہر شور شرابہ شروع کردیا ، گائنی وارڈ کے نائٹ شفٹ کے انچارج خاتون نے ابتایا کہ ہم نے ان کو پورا گائنٹی وارڈ چیک کرادیا ہے صرف وہ کمرے نہیں دکھائے جو ڈاکٹرز کے ہیں اور بند ہیں اس کے باوجود یہ لوگ احتجاج کر رہے ہیں۔جہاں تک سی سی ٹی وی فوٹیج کا تعلق ہے وہ صبح 9 بجے سے پہلے نہیں دکھا سکتے کیونکہ ا?ئی ٹی ڈیپارٹ کے لوگ صبح کے وقت ہوتے ہیںواقعے کا مقدمہ خاتون کے شوہر وسیم کی مدعیت میں درج کرلیا گیا مدعی نے بتایا کہ گزشتہ روز علاج کے غرض سے جناح اسپتال ا?ئے تھے، میری بہن نے فاطمہ کو کھانا کھلانے کے بعد گائنی وارڈتک چھوڑا، میری بیوی فاطمہ گائنی وارڈ میں داخل ہونے کے بعد سے لاپتہ ہے پولیس کا کہنا تھا کہ مقدمے میں اغوا کی دفعات شامل کی گئی ہے اور خاتون کی تلاش شروع کردی ہے دوسری جانب جناح اسپتال سے مبینہ طور پر خاتون کے لاپتہ ہونے کے واقعے میں اسپتال کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے 24 سالہ خاتون کو اسپتال کے احاطےمیں دیکھا گیا ، مبینہ طورپر لاپتہ خاتون فیملی ممبرکیساتھ صبح8بجے گائنی وارڈ کی طرف جا رہی ہے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ خاتون گائنی وارڈ گئی، دوپہر کا کھانا کھانے باہر آئی ، خاتون کھانا کھاکر ایک بجے دوبارہ گائنی وارڈ گئی، واپس نہیں آئی۔ اسپتال انتظامیہ نے کہا ہے کہ گائنی وارڈکے اندر لیبر روم کے سامنے سی سی ٹی وی بند رکھتے ہیں، خاتون کی جمعرات کے روز گائنی وارڈ میں انٹری موجود نہیں

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*