جدید خصوصیات سے آراستہ نئے کرنسی نوٹ جاری کردئیے گئے

متحدہ عرب امارات نےجدید خصوصیات سے آراستہ پانچ اور دس درہم کے نئے پولیمر کرنسی نوٹ جاری کردئیے ہیں۔

 سینٹرل بینک آف یو اے ای ( سی بی یو اے ای) کی جانب سے جاری کردہ پانچ اور دس درہم کی مالیت کے نئے کرنسی نوٹ پولیمر سے بنے ہیں اور جدید خصوصیات کے حامل ہیں۔

نئے کرنسی نوٹ روایتی سوتی کاغذ کے بینک نوٹوں کے مقابلے میں زیادہ پائیدار اور دیرپا ہیں جو گردش میں دو یا اس سے زائد وقت تک چلتے ہیں، جن کی اہم ترین خصوصیات درج ذیل ہیں۔

چیدہ چیدہ خصوصیات

ان دونوں بینک نوٹوں کی مخصوص خصوصیات میں ایک شفاف ونڈو شامل ہیں جس میں مرحرم بانی والد شیخ زید بن السلطان النہیان کی تصویر اور متحدہ عرب امارات کے قومی نشان کا لوگو شامل ہے۔

نئے نوٹوں میں متحدہ عرب امارات اور ثقافتی علامتوں کے تصاویر ڈیزائن میں شامل ہیں۔

نئے پانچ درہم کے نوٹ کو مارکیٹ میں موجود اسی مالیت کے نوٹ سے مختلف بنایا ہے تاکہ اس کی شناخت کرنے میں آسانی ہو۔

عجمان قلعے کی تصویر ایک قدیم یادگار جو متحدہ عرب امارات کے آباؤاجداد کی ثقافتی وراثت کی گواہی دیتی ہے،نوٹ کے سامنے والے حصے پر راس الخیمہ کی امارات میں واقع’ دھیاہ قلعہ’ کی تصویر نوٹ کے پشت پر موجود ہے۔

دس درہم کے نوٹ پر اپنا سبز رنگ برقرار رکھا گیا ہے جو اس وقت زیر گردش دس درہم کا نوٹ کا رنگ ہے، اس کے سامنے مرکزی چہرے پر شیخ زید گرینڈ مسجد کی ایک تصویر ہے ، جو ایک مذہبی، قومی، ثقافتی اور تاریخی نشان ہے۔

اس کے علاوہ ( سی بی یو اے ای) نے نئے کرنسی نوٹوں کو نابینا اور بصارت سے محروم صارفین کو شناخت میں مدد دینے کے لئے بریل میں نمایاں علامتیں شامل کیں گئیں ہیں۔

واضح رہےکہ مذکورہ نوٹ رواں ہفتے ہی مارکیٹ میں لائے جائیں گے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*