جامعہ کراچی کے اندر وین میں دھماکا، 4 جاں بحق

کراچی یونیورسٹی کے اندر وین میں بم دھماکے کے نتیجے میں دو غیر ملکی سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کراچی یونیورسٹی کے آئی بی اے سینٹر سے پڑھا کر واپس آ رہے تھے۔

دھماکے میں ہلاک شدگان کراچی یونیورسٹی کے آئی بی اے سینٹر میں غیر ملکی زبان پڑھاتے تھے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق گاڑی کو بم دھماکے سے تباہ کیا گیا ہے، دھماکے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی۔

دھماکے سے آس پاس کے لوگ بھی معمولی زخمی ہوئے ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*