جامعہ کراچی حملہ: قانون نافذکرنیوالے اداروں کا فلیٹ پر چھاپا،لیپ ٹاپ،دستاویزات برآمد

جامعہ کراچی میں منگل کے روز خودکش بمبار خاتون کی جانب سے  دھماکے کے بعد تحقیقات اور چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ روز کراچی کے علاقے دہلی کالونی میں محکمہ انسداد دہشتگردی ( سی ٹی ڈی) نے دیگر قانون نافذکرنے والے اداروں کے ساتھ ایک فلیٹ پر چھاپا مارا۔

ذرائع کے مطابق چھاپے میں فلیٹ سے لیپ ٹاپ،موبائل فون،اہم دستاویزات برآمد ہوئی جبکہ فلیٹ کو سیل کردیاگیا۔

سی ٹی ڈی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ فلیٹ عمارت کی دوسری منزل پر واقع ہے اور رہائشوں سے متعلق پڑوسیوں سے پوچھ گچھ کی گئی۔ پڑوسیوں کے مطابق دہشت گرد خاتون بچوں کے ساتھ کبھی کبھی فلیٹ پر آتی تھی۔ 

سی ٹی ڈی کے مطابق فلیٹ کے مالک سے متعلق تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔

واضح رہےکہ 26اپریل کو کراچی یونیورسٹی کے کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے پاس وین کے قریب خودکش دھماکا کیا گیا جس میں تین چینی اساتذہ سمیت 4 افراد ہلاک ہوئے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*