جائیداد کا تنازع، میاں بیوی قتل

لیاقت آباد میں الکرم اسکوائر کے فلیٹ سے میاں بیوی کی لاشیں ملیں، زہر دے کر مارنے کا شبہ

جائیداد کا تنازع، میاں بیوی قتل

مرنے والوں کی شناخت 60 سالہ صابر ولد ثنا اللہ اور 45 سالہ شکیلا کے نام سے کی گئی، بیٹے نے اطلاع دی

گھر سے اہم دستاویزات غائب، مقتول فلٹر واٹر کا کاروبار کرتے تھے، جائیداد میں دکانیں اوردیگر پراپرٹی شامل

شبہ ہے کہ مقتولین کو جائیداد کے تنازعے پر مبینہ طور پر زہریلی شے دے کر قتل کیا گیا ہے، پولیس کی ابتدائی تفتیش

کراچی( کرائم رپورٹر) لیاقت آباد میں الکرم اسکوائر کے فلیٹ سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔پولیس زرائع کے مطابق شریف آباد کے علاقے فلیٹ نمبر B1/2 فرسٹ فلور الکرم اسکوائر لیاقت آباد سے خاتون اور ایک شخص کی لاشیں ملیں، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔ترجمان کراچی پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 60 سالہ صابر ولد ثنا اللہ اور 45 سالہ شکیلا کے نام سے کی گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے دونوں میاں بیوی ہیں۔ایس ایچ او شریف آباد سعید احمد کے مطابق جاں بحق ہونے والے میاں بیوی کے بیٹے نے پولیس کو اطلاع دی تھی، ابتدائی بیان میں بیٹے نے بتایا کہ جب وہ گھر آیا تو میں نے ان کی لاشوں کو دیکھا گھر سے اہم دستاویزات وغیرہ بھی غائب تھے۔انھوں نے بتایا کہ میاں بیوی کے جسم پر ظاہری کوئی تشدد کے نشانات نہیں ملے شبہ ہے کہ زہر نما جیسی چیز کھلائی گئی تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ میں وجہ موت کا تعین ہوسکے گا۔سعید احمد نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ جائیداد کا تنازعہ لگتا ہے، مقتول فلٹر واٹر کا کاروبار کرتے تھے، مقتول کی جانیداد میں متعدد دکانیں اور دیگر جائیداد بھی ہیں لہٰذا پولیس تحقیقات کر رہی ہے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*