بھارت میں دو سر اور تین ہاتھوں والے بچے کی پیدائش

بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں ایک ایسے بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کے دو سر، دو دل اور تین ہاتھ ہیں۔

ڈاکٹرز کے مطابق یہ بچہ  ڈائی سیفیلک پیراپیگس (Dicephalic Parapagus)  کے ساتھ پیدا ہوا ہے جس کی وجہ سے ماں کے رحم میں بچوں کا جسم ایک دوسرے سے جُڑ گیا۔

 ڈائی سیفیلک پیراپیگس میں بچے کے جسم پر ایک اضافی عضو پیدا ہوجاتا ہے، ڈاکٹرز کے مطابق بہت ہی کم کیسز میں ایسے بچے حیات پیدا ہوتے ہیں، ورنہ زیادہ تر مردہ ہی پیدا ہوتے ہیں۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچہ فی الحال بہتر حالت میں ہے لیکن اسے انتہائی نگہداشت وارڈ میں شفٹ کیا گیا ہے اور فوری طور پر اس کی کسی قسم کی سرجری نہیں کی جاسکے گی۔

بچے کا تیسرا ہاتھ دو سروں کے بالکل بیچ میں ہے، پیدائش سے قبل بچے کے والدین کو مطلع کیا گیا تھا کہ ان کے ہاں جڑواں بچوں کی آمد متوقع ہے لیکن حمل کے کچھ عرصے بعد دونوں بچوں کے سر ایک ہی جسم میں آگئے۔

بچے کی والدہ کا آپریشن ہوا جس کے بعد اس کی پیدائش ہوئی، بچے کا وزن 3 کلوگرام ہے تاہم ڈاکٹرز نے بچے کی پیدائش کو ایک معجزہ قرار دیا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*