ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف متعلقہ ٹریبونل میں فیصلے کا عمل جاری ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کے کاغذات نامزدگی سے متعلق ٹریبونل میں فیصلے جاری ہیں، 6 مئی تک متعلقہ ٹربیونل اپیلوں پر فیصلے کریں گے۔
الیکشن کمیشن نے بتایا کہ 7 مئی کو امیدواروں کی نظر ثانی شدہ لسٹیں آویزاں کی جائیں گی اور 10 مئی کو امیدواروں کو انتخابی نشانات دیئے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن نے مزید بتایا کہ 29 مئی کو بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ ہوگی۔