بلال سعید اور دلجیت دوسانجھ ایک ساتھ؟

پنجابی انڈسٹری کے بعد بالی وڈ میں بھی اپنی کامیابی کا سکہ بٹھانے والے گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کی آنے والی  فلم ‘جٹ اینڈ جولیٹ 3‘ کے  نئے گانے ‘جے میں رب ہوندا‘ میں پاکستانی گلوکار بلال سعید کی آواز کے چرچے ہونے لگے۔

فلم ‘جٹ اینڈ جولیٹ 3‘ میں سپر اسٹر اسٹار دلجیت دوسانجھ کے ہمراہ پنجابی فلم انڈسٹری خوبصورت اداکارہ نیرو  باجوہ  جلوہ گر ہیں۔

فلم کے پہلے گانے ‘تو جولیٹ جٹ دی‘ کی زبردست کامیابی کے بعد بلال سعید کی آواز میں ریلیز ہونے والا دوسرا ساؤنڈ ٹریک بھی مداحوں میں تیزی سے مقبول ہورہا ہے۔

فلم کے دوسرے گانے ‘جے میں رب ہوندا‘ کے بول اور کمپوزیشن مشہور شاعر جانی نے کی ہے۔

جگدیپ سدھو کی ہدایت کاری اور  تشار کالیا کی کوریوگرافی میں بننے والا گانا  دیکھنے والوں کو 90 کی دہائی میں واپس لے جاتا ہے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*