برنس روڈ پر فوڈ اسٹریٹ کے نام پر قبضہ مافیا سرگرم


کے ایم سی کے عملے کی تجاوزات کے نام پر کراچی فرائیڈ ہاؤس کی دکان پر چڑھائی، کرسی اور میز اٹھالی

کراچی فرائیڈ ہاؤس کے مالک نے دکان کے سامنے کیبن ختم کرانے کا کہا تو کین کے بجائے ہوٹل کیخلاف کارروائی کردی

کروڑوں کی دکان لے کر کاروبار کر نیوالے ہوٹل مالکان کا روبار کرنا مشکل فٹ پاتھ اور سڑکوں پر پتھارے لگا کر قبضہ کروادیا

عدالت کے احکامات کے باوجود اس مافیا کے خلاف کاروائی نہیں ہوتی تجاوزات ختم کرائی جائیں، علاقہ مکینوں کی میٹر سے اپیل

کراچی (رپورٹ رائو عمران)

برنس روڈ پر فوڈ اسٹریٹ کے نام پر قبضہ مافیا سرگرم ہوگیا کروڑوں روپے کی دکان لے کر کاروبار کرنیوالے ہوٹل مالکان کا مافیانے کاروبار کرنا مشکل کردیا جبکہ دکانوں کے سامنے فٹ پاتھ اور سرکوں پر پتھارے لگاکر قبضہ کروادیا قبضے کے خلاف آواز اٹھانے والے ہوٹل مالکان پر کے ایم سی چڑھائی کردیتی ہے بدھ کی شب کے ایم سی کے عملے نے تجاوزات کے نام پر کراچی فرائیڈ ہاﺅس کی دکان پر چڑھائی کرکے دکان کے اندر لگی کرسی ٹیبل اٹھالی ہوٹل کے خلاف تارگٹ کاروائی کی ہوٹل مالک نے اپنی دکان کے سامنے سے کیبن ختم کروانے کا کہا تھا کیبن والے کے خلاف کاروائی کرنے کے بجائے ہوٹل پر چڑھائی کردی آپریشن کے وقت ہوٹل کے اطراف سڑک کے دوٹریک پر نام نہاد ہوٹل مالکان نے ٹیبل کرسی لگاکر رکاوٹیں کھڑی کررکھی ہیں جبکہ سرک پر سجی کے تندور اور پتھارون کی بھی بھر مار ہے علاقے میں باثر مافیا سرگرم ہے جبکہ سڑک اور فٹ پاتھ پر پتاروں کی بھر مار کی وجہ سے شہریوں کا چلنا دشور اور ٹریفک جام بھی معمول ہے علاقہ مکینو ں کے مطابق ہائیکورٹ میں بھی کیس کیا ہے عدا لت کے احکامات کے باوجود اس مافیا کے خلاف کاروائی نہیں ہوتی مکینوں نے وزیر اعلی سندھ ،میئر کراچی سے اپیل کی ہے کہ علاقے کی سڑک اور دکانوں کے سامنے سے تجاوزات ختم کیا جائے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*