بابراعظم نے آسٹریلیا کے خلاف کیریئر کی تیز ترین 15ویں سنچری بناکر کئی ریکارڈ اپنے نام کرلیے۔
پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں 114 رنز کی ذمہ دارنہ اننگز کھیل کر نہ صرف ٹیم کوفتح سے ہمکنار کروایا بلکہ سیریز بھی 1-1 سے برابر کردی۔
ابراعظم کی آسٹریلیا کے خلاف سنچری کی سب سے خاص بات ، ون ڈے انٹرنیشنل کی تیز ترین 15ویں سنچری کا اعزاز حاصل کرنا تھا۔ بابر اعظم نے اپنی 15 ویں سنچری 83 اننگز میں مکمل کی۔
یہ بھی پڑھیں؛ پاکستان نے بابر اور امام کی سنچریوں کی بدولت آسٹریلیا کو شکست دیکر سیریز برابر کردی
اس سے قبل جنوبی افریقا کے اسٹائلشٹ بلے باز ہاشم آملہ کے پاس یہ ریکارڈ تھا جنہوں نے 86 اننگز میں 15 سنچریاں اسکور کی تھیں۔