کراچی: سربراہ ایم کیو ایم بحالی کمیٹی فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے فیصلے پر مجبوراً انا للہ و انا الیہ راجعون کہتا ہوں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اس ٹولے نے ایم کیو ایم کو ختم کر دیا ہے، میں پہلے بھی کہتا تھا کہ تھوڑا سا نظریات بچا کر رکھو۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ساتھ چھوڑنا ہی تھا تو میں نے پہلے کہا تھا کہ وزارت کا بوجھ نا لیں، تحریک انصاف کے پاس سیاسی بصیرت نہیں ہے۔
سربراہ ایم کیو ایم بحالی کمیٹی نے کہا کہ مجھے افسوس ایم کیو ایم کے ساتھیوں کے طرز عمل پر ہو رہا ہے، انہوں نے ایم کیو ایم کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔