ایشوریا رائے بچن سے مماثل گڑیا کی سوشل میڈیا پر دھوم

بالی ووڈ سے وابستہ حسینۂ عالم، معروف اداکارہ ایشوریا رائے بچن سے مماثلت رکھنے والی گڑیا نے انٹرنیٹ صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سری لنکن آرٹسٹ نے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک گُڑیا کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں، جو سابقہ مس ورلڈ سے مشابہت رکھتی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز اور تصاویر میں اس گُڑیا کو اسی انداز میں دیکھا جا سکتا ہے جو بالی ووڈ اداکارہ نے رواں برس جولائی میں ہونے والی اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں اپنایا تھا یعنی سرخ انارکلی کے ساتھ پاؤچ، ہلکا میک اپ، زیورات کے ساتھ کھلے بالوں کے ہیئر اسٹائل میں۔

نیگے شان نامی سری لنکن ڈول آرٹسٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مذکورہ گڑیا کی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں اداکارہ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں نے امبانیز ویڈنگ میں اداکارہ ایشوریا رائے بچن کے لُک کا ایک ڈول ورژن تیار کیا ہے۔

جوں ہی مذکورہ ویڈیو منظرِ عام پر آئی اس نے صارفین کی توجہ حاصل کر لی، بیشتر صارفین کو یہ گُڑیا ایک آنکھ نہ بھائی جبکہ کچھ صارفین نے آرٹسٹ کی کوشش کو سراہا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*