‘اپوزیشن کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہورہی’

وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہورہی۔

اپنے جاری کردہ بیان میں وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین اور اتحادی حکومت کے ساتھ ہیں جبکہ عدم اعتماد ناکام ہوگی۔

ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ اپوزیشن سے رابطے میں رہنے والے بہت سے اراکین نے واپسی کے لیے رابطہ کیا ہے، ان کی باعزت واپسی کو یقینی بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ صبح کے بھولے واپس آئینگے ناراض اراکین ہمارے اپنے ہیں ان کی واپسی کی حکمت عملی طے کر لی ہے۔

وزیر توانائی پنجاب نے کہا کہ ناراض بھائیوں کے تحفظات دور کریں گے کیونکہ عمران خان صرف پاکستان ہی نہیں عالم اسلام کے بھی ہیرو ہیں۔

ڈاکٹر اختر ملک کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ماضی میں بھی سازشیں کرتی رہی اور ہر بار ناکام ہوئیں، اپوزیشن کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہورہی۔

انہوں نے کہا کہ اسلامو فوبیا سے متعلق جو دنیا کے طاقت ور ترین ممالک نہ کرسکے وہ عمران خان نے کردکھایا۔

ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ اپوزیشن کو ملکی مفاد سے کوئی غرض نہیں انہیں صرف اقتدار کا لالچ ستائے جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت مدت پوری کرے گی اور عمران خان ہی وزیر اعظم رہیں گے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*