آپ چاہیں گے آپ کے بچے نوازشریف، زرداری یا فضلو جیسے بنیں؟ وزیراعظم کا میڈیا سے سوال

میلسی: وزیراعظم عمران خان نے میلسی میں جلسے سے خطاب کےدوران میڈیا کو بھی پیغام دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے میلسی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا کا کام ہوتا ہے لوگوں کو اچھے برے کی تمیز بتائے، میڈیا کی بھی ذمے داری ہے، آپ کے بھی بچے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا میں اِن ڈاکوؤں کی حمایت کرنے والوں سے سوال ہے کہ کیا آپ چاہیں گے کہ آپ کے بچے بھگوڑا نواز شریف، شوباز شریف یا فضلو ڈیزل جیسے بن جائیں؟ کیا آپ چاہیں گے آپ کا بیٹا زرداری کی طرح بن جائے۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ کوئی ایسا نہیں چاہے گا تو کیوں اس ملک میں اچھائی کے ساتھ نہیں کھڑے ہوتے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*