برمنگھم(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی کرکٹر محمد عامر کی بولنگ کا جادو انگلینڈ کی کرکٹ لیگ دی ہنڈریڈ میں سر چڑھ کر بولنے لگا۔اوول انوینسیبل سے کھیلنے والے محمد عامر نے برمنگھم کے خلاف تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 7 رنز دے کر دو وکٹیں لیں۔بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر نے 15 میں سے 10 ڈاٹ بالز کرائیں۔ حریف بیٹرز ان کی بولنگ پر ایک باؤنڈری بھی نہ لگا سکے۔
Loading...