امپورٹڈ حکومت نے عوام اور تنخواہ دار طبقے کو کچل دیا، عمران خان

پٹرول، گیس، بجلی اور ڈالر کی قیمت بڑھنے سے مہنگائی 35 فیصد تک بڑھنے کی توقع

کرپٹ اور نااہل امپورٹڈ سرکار کے ہاتھوں معیشت کی بدحالی بڑھتی جارہی ہے

لاہور(نیوزڈیسک) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کو کچل ڈالا، پٹرول، گیس، بجلی اور ڈالر کی قیمت میں اضافے سے ملک میں مہنگائی 35 فیصد تک بڑھنے کی توقع ہے۔اپنے ٹویٹ میں عمران خان نے کہا ہے کہ کرپٹ اور نااہل امپورٹڈ سرکار کے ہاتھوں معیشت کی بدانتظامی کا یہ عالم ہے کہ اس نے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں تازہ اضافے اور ڈالر کو 262.6 روپے پر پہنچا کرعوام اور تنخواہ دار طبقے کو کچل ڈالا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اب 200 ارب کے منی بجٹ کے ساتھ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ اور 35 فیصد کی غیرمعمولی مہنگائی متوقع ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*