امریکہ کی پاکستان کو فائزر ویکسین کی مزید خوراکوں کی فراہمی

امریکہ کی جانب سے پاکستان کو فائزر ویکسین کی مزید سینتالیس لاکھ خوراکیں فراہم کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق اضافی خوراکوں کی فراہمی سے پاکستان کو امریکہ کی جانب سے مہیا کی جانے والی ویکیسن کی مجموعی تعداد چار کروڑ چوہتر لاکھ ہو گئی ہے۔

فائزر ویکسین کورونا وائرس کی کسی بھی قسم کے خلاف موثر ہے ۔

کورونا وائرس کے خلاف باہمی اشتراک کے تحت امریکہ اب تک پاکستان کو تقریباً سات کروڑ ڈالر کی امداد بھی فراہم کر چکا ہے۔

امریکہ کوویکس کے تحت ویکسین کی فراہمی کا سب سے بڑا حصہ دار ہے ۔

اب تک امریکہ دنیا کے ایک سو دس ممالک کو کورونا وائرس کیخلاف محفوظ اور موثر ویکسین کی چالیس کروڑ سے زائد خوراکیں فراہم کر چکا ہے۔

ملک میں کورونا سے مزید 21 اموات ریکارڈ

ملک میں کورونا کے پھیلاؤکا سلسلہ جاری ہے، مثبت کیسز میں بھی اضافہ ہو رہاہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران
مثبت کیسز کی شرح گیارہ اعشاریہ پانچ تین فیصد ریکارڈ کی گئی۔

این سی او سی کے مطابق کورونا وائرس سے 21 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 269 ہوگئی۔

پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 25 ہزار 39 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر  کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 ہزار 48 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 78 ہزار 527، سندھ میں 5 لاکھ 41 ہزار 693، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 94 ہزار 166، بلوچستان میں 34 ہزار 390، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 651، اسلام آباد میں ایک لاکھ 27 ہزار 497 جبکہ آزاد کشمیر میں 38 ہزار 115 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*