امریکا: کورونا اموات سوا 9 لاکھ، بوسٹر بوڑھوں کیلئے مفید

امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 9 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، دوسری جانب امریکی حکام نے کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز کو عمر رسیدہ افراد کے لیے مفید قرار دے دیا۔

سی ڈی سی حکام کا کہنا ہے کہ 65 برس سے کم عمر کے افراد پر بوسٹر کے خاطر خواہ اثرات نہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز عمر رسیدہ افراد کے لیے زیادہ فائدہ مند ہے۔

ادھر امریکی صدر جو بائیڈن نے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس سے اب تک 9 لاکھ سے زائد امریکی جان سے جا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم کورونا وائرس کی وباء سے مرنے والوں کے پیاروں کا دکھ اپنے دلوں میں محسوس کرتے ہیں۔

امریکی صدر نے شہریوں پر کورونا وائرس کی ویکسی نیشن کرانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ویکسین اور بوسٹرز ناقابلِ یقین حد تک کورونا کی وباء کے خلاف مؤثر ثابت ہوئے ہیں اور اعلیٰ ترین سطح کا تحفظ دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے۔

امریکا میں اس وائرس سے اب تک 9 لاکھ 24 ہزار 530 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 7 کروڑ 74 لاکھ 96 ہزار 860 ہو چکی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*