پاکستان تحریک انصاف کے مالیاتی مشیر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی اسکروٹنی کمیٹی کے پاس پارٹی کے اکاؤنٹس کا آڈٹ کرنے کے لیے پیشہ ورانہ اور تکنیکی اہلیت کا فقدان تھا۔
اخبار کی رپورٹ کے مطابق فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے بینچ کے سامنے دلائل پیش کرتے ہوئے پی ٹی آئی مالیاتی مشیر نجم الثاقب نے کہا کہ ’ یہ بہتر ہوگا کہ کمیٹی اپنا وقت تحقیق پر صرف کرے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’ پینل کی پیشہ ورانہ اور تکنیکی صلاحیت میں کمی ہے، اس لیے اسے مدد طلب لینی چاہیے‘۔
انہوں نےدلیل دی کہ درخواست گزار کمیٹی کو دستاویزات فراہم کرنے میں ناکام ہے، پارٹی کو موصول ہونے والے تمام فنڈز کا حساب کتاب کیا گیا اور انہیں دستاویزات میں ظاہر کیا گیا۔