اسٹیٹ بینک نے اوکٹا ایف ایکس، ایزی فاریکس جیسی کمپنیوں پر پابندی عائد کردی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے ملک میں اوکٹا ایف ایکس اور ایزی فاریکس جیسے فاریکس ٹریڈنگ پلیٹ فارم کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ یہ پلیٹ فارمز مرکزی بینک اور سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان سے ریگولیٹڈ نہیں ہیں۔

اخبار کی رپورٹ کے مطابق یوٹیوب اور سوشل میڈیا کی دیگر ویب سائٹس ان ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے اشتہارات سے بھری ہوئی ہیں، انہوں نے اپنی خدمات کو فروغ دینے کے لیے بہت سے انفلوئینسرز کو بھی اعتماد میں لیا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں زیادہ سے زیادہ پاکستانی ان ٹریڈنگ پلیٹ فارمز پر انحصار کر رہے ہیں اور آمدن کا ذریعہ سمجھ رہے ہیں۔

ایس بی پی نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے اس بات پر غور کیا ہے کہ متعدد آف شور فارن ایکسچیننج ٹریڈنگ ویب سائٹس، موبائل ایپلیکیشن، اوکٹا ایف ایکس اور ایزی فاریکس جیسے پلیٹ فارم کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے جو پاکستان کے شہریوں کو اپنی مصنوعات اور خدمات فراہم کر رہی ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*