اداکارہ ریچا چڈھا اور علی فضل کے گھر بیٹی کی پیدائش

بالی وڈ اداکارہ ریچا چڈھا اور اداکار علی فضل کے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔

ریچا چڈھا کےگھر  بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے اور انہوں نے اپنے مداحوں کو یہ خوشخبری انسٹاگرام کے ذریعے دی۔

اداکارہ کی جانب سے بیٹی کی پیدائش کی خبر شیئر کرنے کے بعد ان کے چاہنے والے جوڑے کو مبارکباد دے رہے ہیں۔

اس سے قبل جوڑے نے حمل کی فوٹو شوٹ بھی کروائی تھی جسے انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کیا تھا۔

واضح رہے کہ اداکار علی فضل اور اداکارہ ریچا چڈھا کی شادی 2020 میں ہوئی تھی، دونوں نے ایک ساتھ مختلف فلموں میں کام بھی کیا ہے جن میں فکرے ریٹرنز اور کال مائی ایجنٹ شامل ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*