اداروں کی بدنامی کیلیے پی ٹی آئی کا قتل اور ریپ کا منصوبہ پکڑا گیا ہے، وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو بدنام کرنے سے متعلق پی ٹی آئی کی مبینہ سازش بے نقاب کردی۔

اسلام آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ایک گفتگو پکڑی ہے، جو پی ٹی آئی کے رہنما کے گھر پر فرضی چھاپے سے متعلق ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گفتگو میں دوسرا ڈرامہ یہ تھا کہ ریپ ایکٹ کرکے اس کا الزام قانون نافذ کرنے والے اداروں پر لگایا جائے اور معاملہ عالمی سطح پر اٹھایا جائے۔

رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ منصوبہ بنایا گیا تھا کہ کسی پی ٹی آئی رہنما کے گھر چھاپے کے دوران فائرنگ بھی ہو، عمرانی فتنے کا مقصد لوگوں کو گمراہ کرنا تھا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ یہ ڈرامہ آج رات کیے جانے کا امکان تھا لیکن ایجنسیوں نے بروقت اسے ناکام بنادیا ہے، گفتگو میں شامل کرداروں کو واچ کیا گیا ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ ضروری تھا کہ قوم کو ان کے ناپاک ارادے سے آگاہ کیا جائے، 9 مئی کے ذمہ داروں کو سزا ملے گی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*