اسلام آباد: سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ آج جس کام کیلئے آئے ہیں وہ کرکے جائیں گے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے سابق صدر آصف زرداری پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔
ایک سوال کے جواب میں آصف زرداری نے کہا کہ آج جس کام کیلئے آئے ہیں وہ کرکے جائیں گے۔
سابق صدر نے صحافی کے سوال پر کہا کہ جو کچھ ہورہا ہے وہ پہلے سے تو بہتر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کوئی ہماری مانے یا نہ مانے آئین تو ہماری مانتا ہے۔