آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کی بادشاہت برقرار، کوہلی کی تنزلی

بھارت کے ویرات کوہلی کو انکے ہم وطن شبمن گِل نے ایک درجہ نیچے دھکیل دیا

رینکنگ میںامام الحق کا پانچواں، بھارت کے شبمن گِل چھٹی پوزیشن پر آگئے

دبئی ( اسپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی ایک روزہ کرکٹ میں بادشاہت برقرار ہے۔آئی سی سی کی جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق مینز ون ڈے بیٹنگ پلئیرز رینکنگ میں کپتان بابراعظم 887 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ سب سے آگے ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے راسی وین ڈیر ڈوسن 766 اور کوئنٹن ڈی کاک 759 پوائنٹس کے ہمراہ بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر قابض ہیں۔رینکنگ میں آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر 747، قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق 740 پوائنٹس کے ہمراہ بالترتیب چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر قابض ہیں۔بھارت کے ویرات کوہلی کو انکے ہم وطن شبمن گِل نے ایک درجہ نیچے دھکیل دیا ہے، وہ 734 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ کیرئیر بیسٹ چھٹے نمبر پر ا?گئے ہیں جبکہ کوہلی ایک درجے تنزلی کے بعد 727 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہیں۔نیوزی لینڈ کے خلاف 3 سال بعد سینچری اسکور کرنے والے بھارتی ٹیم کے کپتان کی ٹاپ 10 واپسی ہوئی ہے جبکہ اسٹیو اسمتھ کی رینکنگ میں ایک درجے تنزلی ہوئی ہے۔بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے محمد سراج پہلے نمبر پر پہنچ گئے ہیں، ٹاپ 10 میں شامل واحد پاکستانی شاہین شاہ ا?فریدی کی ا?ٹھویں پوزیشن ہے۔دوسری جانب ون ڈے ٹیم رینکنگ میں بھارت نے سری لنکا کے بعد نیوزی لینڈ کو بھی ہوم ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ مکمل کرکے ا?ئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں 144 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*