،یہ سوشل میڈیا ہے یا ‘کٹنی’، بشریٰ انصاری پھٹ پڑیں

کرکٹر شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال کرنے پر سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں اور انہوں نے سوشل میڈیا کو کٹنی (لگائی بجھائی کرنے والی) قرار دے دیا۔

بشریٰ انصاری نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر غصے سے بھری ویڈیو جاری کی۔

ویڈیو میں اداکارہ نے کہا کہ ‘صبح سے اس ملک میں آگ لگی ہوئی ہے کہ ثنا جاوید نے شعیب سے شادی کرلی، سوشل میڈیا پر جو تصاویر آرہی ہیں وہ سچی ہیں یا جھوٹی ہیں، انہوں نے یہ کردیا وہ کردیا، ہم دیکھ رہے ہیں لیکن جو فون آرہے ہیں مجھے اور بار بار مختلف لوگوں کے فون آنے کے علاوہ جو چینلز کے فون آرہے ہیں مجھے تو آج غصہ ہی چڑھ گیا’۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*