مراد علی شاہ خوش فہمی دور کرلیں کراچی کا میئر جماعت اسلامی کا ہی بنے گا، سراج الحق

358 وارڈز میں جماعت اسلامی جیتی، اس کے باوجود پی پی بضد ہے کہ مئیر جیالا ہوگا

پی پی نے 1970 میں نتائج تسلیم نہیں کیے جس کی وجہ سے مشرقی پاکستان الگ ہوا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اپنی خوش فہمی دور کر لیں کراچی کا میئر جماعت اسلامی کا ہی بنے گا۔ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئےانہوں نے کہا کہ 358 وارڈز میں جماعت اسلامی نے جیت حاصل کی ہے اس کے باوجود بھی پیپلز پارٹی بضد ہے کہ مئیر جیالا ہوگا، پیپلز پارٹی اپنی شکست قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔سراج الحق نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے 1970 میں نتائج تسلیم نہیں کیے جس کی وجہ سے مشرقی پاکستان ہم سے الگ ہوا، پیپلز پارٹی اگر کراچی کے عوام کے فیصلہ کی نفی کرے گی تو صوبے کے سب سے بڑے شہر کراچی کے ساتھ زیادتی کرے گی۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات کو 2 ماہ گزر گئے ہیں، الیکشن کمیشن بتائے کہ ملتوی شدہ 11 نشستوں کے انتخابات کیوں نہیں کروائے جا رہے، منگل کواسلام آباد میں کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سماعت ہے۔سراج الحق نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ ان سے ایک ایک پائی وصول کی جائے، توشہ خانے کی رپورٹ کے بعد پاکستانی قوم کی آنکھیں کھل گئیں اور ثابت ہوگیا کہ حکمران ٹولہ بین الاقوامی چور اور ڈاکو ہے۔ انہوں نے کہا کہ اندرون سندھ اور جنوبی پنجاب کے متاثرین کے لیے حکومت کی جانب سے صرف اعلانات کیے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس آف پاکستان سیلاب زدگان کے لیے بیرون ملک فنڈز کے حساب کے لیے سوموٹو ایکشن لیں، بلوچستان میں جماعت اسلامی کے ہدایت الرحمن عوامی مسائل کے حل کے لیے کھڑے ہوئے ہیں لیکن ان کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ ہدایت الرحمن و دیگر رہنماو¿ں کو رہا اور بلوچستان کے عوام کے مسائل حل کیے جائیں< >

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*