ضلع وسطی کنکریٹ کا جنگل بن گیا

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر سینٹرل آغا جہانگیر غیر قانونی تعمیرات کا سرپرست نکلا

طاقتور سسٹم نے غیر قانونی تعمیرات کی سرپرستی کرنے اور عدالتی احکامات کونظرانداز کرنے والے آغا جہانگیر کو بچا لیا

متوقع کارروائی سے قبل ہی سسٹم کے لاڈلے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا تبادلہ ضلع وسطی سے ایڈمن ڈپارٹمنٹ میں کردیا گیا

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر سینٹرل آغا جہانگیر غیر قانونی تعمیرات کا سرپرست نکلا بااثر آغا جہانگیر نے کروڑوں روپے رشوت کے عوض ضلع وسطی کو کنکریٹ کا جنگل بنا دیا تاہم طاقتور سسٹم نے غیر قانونی تعمیرات کی سرپرستی کرنے اور عدالتی احکامات کونظرانداز کرنے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آغا جہانگیر کو بچا لیا متوقع کارروائی سے قبل ہی سسٹم کے لاڈلے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا تبادلہ ضلع وسطی سے ایڈمن کردیا گیا۔ ایس بی سی اے ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق عدالت کی جانب سے شہر میں غیر قانونی تعمیرات پر شدید برہمی اور ٹھوس اقدامات کی ہدایت سے پریشان ڈی جی اسحاق کھوڑو نے ایس بی سی اے ضلع وسطی کے متعدد افسران شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے فوری وضاحت طلب کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق وسطی میں غیر قانونی تعمیرات کی کھلے عام سرپرستی کرنے اور عدالتی احکامات کو پس پشت ڈالنے والے بااثر اسسٹنٹ ڈائریکٹر آغا جہانگیر کو شوکاز کے اجرا اور متوقع کارروائی سے قبل طاقتور سسٹم کی ایمائ پر سینٹرل سے ہٹا کر ایڈمن رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کرادیئے گئے ہیں تاکہ عدالت سمیت انتظامیہ کو یہ باور کرایا جاسکے کہ ادارہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سنجیدگی سے کارروائی کررہا ہے واضح رہے کہ آغا جہانگیر کے ٹرانسفر آرڈر میں ان پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے گئے جبکہ مسلسل عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے آغا جہانگیر کے خلاف اہلیان علاقہ بھی درجنوں شکایات کرچکے ہیں تاہم ان کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی تک نہ کی جاسکی اور کو وسطی سے ایڈمن برانچ رپورٹ کرادی گئی

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*