پنجاب پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن ، 100 سے زائد ملزمان گرفتار

پنجاب پولیس کی جانب سے  جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چنیوٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف   کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ڈکیتی، راہزنی، چوری کی سنگین وارداتوں میں ملوث ڈکیت گینگز سمیت100 سے زائد ملزمان گرفتار کرلیے ہیں۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ڈکیت ملزمان کے قبضے سے 1 کروڑ 55 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ اور نقدی وغیرہ برآمد کر لی گئی ہے۔

ڈکیت گینگز کے قبضے  سے لاکھوں روپے مالیت کے 37 مال مویشی بھینسیں، گائے، بیل،بکریاں وغیرہ بھی برآمد کر لی گئی ہیں۔۔

 ڈی پی او کے مطابق ملزمان کے قبضے 33 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی مسروقہ نقدی اور 17 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے طلائی زیورات، موبائل فونز، موبائل اسیسریز، سولر پلیٹس اور دیگر گھریلو سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔

پولس حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ بر آمد کرلیا گیا ہے۔

 ڈی پی او کے مطابق ڈکیتی ،راہزنی، چوری سمیت 100 سے زائد سنگین مقدمات یکسو کیے گئے ہیں جبکہ مال مقدمات مدعیان کے حوالے کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سرکل چناب نگر پولیس نے سب سے زیادہ 96 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*