Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعرات 26 نومبر 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کورونا سے ایک ہی دن میں 15 افراد چل بسے

developer account جمعه 20 نومبر 2020
کورونا سے ایک ہی دن میں 15 افراد چل بسے

کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی میں ایک ہی دن میں کورونا وائرس کا شکار 15مریض انتقال کرگئے۔ میتوں کو ایدھی کورونا ٹیم نے سرد خانے منتقل کردیا۔ترجمان ایدھی فاونڈیشن کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں کراچی میں کرونا وائرس کاشکار 15مریض شہر کے مختلف اسپتال میں انتقال کرگئے میتوں کو ایدھی کرونا ٹیم نے سرد خانے منتقل کردیا ہے ایدھی کورونا ٹیم نے لیاری جنرل اسپتال سے ایک خاتون کی میت کو منتقل کیا۔ جناح اسپتال وارڈ نمبر23 سے 3 مردوں اور 2 خواتین سمیت 5 مییتوں کو منتقل کیا گیا۔ ضیا الدین اسپتال نارتھ ناظم آباد سے ایک شخص کی میت منتقل کی گئی۔ تبہ اسپتال سے ایک شخص کی میت منتقل کی گئی۔ سول اسپتال کووڈ وارڈ سے ایک خاتون اور مرد سمیت دو میتوں کو منتقل کیا گیا۔ ڈا? اسپتال سے ایک خاتون اور ایک مرد سمیت دو میتوں کو منتقل کیا گیا۔ ڈا? یونیورسٹی اسپتال صفورہ سے خاتون اور مرد سمیت دو میتوں کو منتقل کیاگیا

(23 بار دیکھا گیا)

تبصرے