Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعرات 26 نومبر 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پاکستان کوسٹ گارڈزکی کاروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد، تین اسمگلرز گرفتار

developer account جمعه 20 نومبر 2020
پاکستان کوسٹ گارڈزکی کاروائی،  کروڑوں روپے مالیت کی منشیات  برآمد، تین اسمگلرز گرفتار

کراچی(کرائم رپورٹر)پاکستان کوسٹ گارڈزکی کاروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد،تین اسمگلرز کوگرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے وندر(بلوچستان) کے قریب واقع ناکہ کھاری چیک پوسٹ پرکوئٹہ ٹو کراچی دو مختلف مسافر کوچوں میں سوار 02مسافر وں سے 7.180کلو گرام اعلی کوالٹی کی کرسٹل اور01 مسافرسے8.5کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآ مدکر کے مسافر اسمگلر زکو حراست میں لے لیا گیا۔ جبکہ ایک اور کاروائی میں موبائل گشت کے دورا ن وندر شہر کے قریب ڈام کے علاقہ سے غیر قانو نی طریقے سے چھپایا گیا51,800 لیٹرایرانی ڈیزل برآمدکرلیاگیا۔ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 27کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے۔برآمد شدہ منشیات،ڈیزل اور03 اسمگلر ز کو حراست میں لیکرمزیدتفتیش جاری ہے۔

(25 بار دیکھا گیا)

تبصرے