Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعرات 26 نومبر 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

HOLLYWOODs Real HERO بریڈ پٹ نے لاک ڈاؤن میں کھانا تقسیم کرکے لوگوں کے دل جیت لیے

developer account جمعه 20 نومبر 2020
HOLLYWOODs Real HERO  بریڈ پٹ نے لاک ڈاؤن میں کھانا تقسیم  کرکے لوگوں کے دل جیت لیے

اداکار خود ٹرک چلا کرکے مستحقین کے علاقے میں پہنچے، تین گھنٹے راشن بانٹا
لاس اینجلس(شوبز ڈیسک)معروف ہالی وڈ اداکار بریڈ پٹ نے لوگوں کے دل جیت لئے۔ کورونا کے لاک ڈاون کے دوران لوگوں میں کھانے پینے کی اشیا تقسیم کرتے ہوئے انہیں کئی لوگ پہچان ہی نہ سکے کہ ان کے بیچ دنیا کی مشہور شخصیت ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی شہر لاس اینجلس کے علاقے میں 56 سالہ بریڈ پٹ خود ہی ٹرک چلا کر پہنچے اور انہوں نے کم آمدنی والے افراد میں کھانے پینے کی مختلف چیزیں تقسیم کیں۔اس دوران بریڈ پٹ نے فیس ماسک پہن رکھا تھا اور وہ سادہ لباس میں ملبوس تھے جس کی وجہ سے کئی لوگ انہیں پہچان نہ سکے۔بریڈ پٹ لوگوں کی مدد کرتے وقت انتہائی خوشگوار موڈ میں نظر آئے اور انہوں نے تقریباً 3 گھنٹے لوگوں میں راشن تقسیم کیا۔ایک عینی شاہد نے بتایا کہ بریڈ پٹ ایک بڑا ٹرک چلا رہے تھے جس میں کھانے پینے کی اشیاء موجود تھیں۔ وہ لوگوں کی مدد کرنا چاہ رہے تھے، جس کی وجہ سے وہ اصلی ہیرو لگ رہے تھے۔

(19 بار دیکھا گیا)

تبصرے