Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعرات 26 نومبر 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

اشتہاری اور مفرور ملزمان کیخلاف بھرپورایکشن کی ہدایت

developer account جمعرات 19 نومبر 2020
اشتہاری اور مفرور ملزمان کیخلاف بھرپورایکشن کی ہدایت

اسٹریٹ کرائم اور منشیات کی روک تھام کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس
عوامی مقامات پر جہاں سی سی ٹی وی کیمرے نہیں ہیں وہاں نصب کرنے کی ہدایت
کراچی ( کرائم رپورٹر ) کراچی پولیس آفس میں اسٹریٹ کرائم اور شہر میں منشیات کی روک تھام کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کی صدارت ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کی۔ترجمان کراچی پولیس کے مطابق اجلاس میں شہر میں اسٹریٹ کرائم کے سدباب کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز نے بریفنگ دی۔اشتہاری اور مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے جملہ ایس پی انویسٹیگیشنز نے کئے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی۔اشتہاری اور مفرور ملزمان کیخلاف موثر حکمت عملی کی ساتھ بھرپور ایکشن کی ہدایات جاری کی گئیں۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز کو اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کیلئے پیشہ ور/عادی مجرمان کیخلاف موثر کارروائیوں کی ہدایت جاری کیں۔حساس مقامات سمیت دیگر عوامی مقامات جہاں cctv کیمرے نصب نہیں ہیں ان جگہوں پر متعلقہ منتظمین کے توسط سے cctv کیمرے کی فوری تنصیب کو یقینی بنایا جائے۔شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی ڈپلائمینٹ کے متعلق بریفنگ دی گئی۔اجلاس کے دوران تھانہ کلچر کی تبدیلی کیلئے سنجیدہ اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔اجلاس میں تھانوں میں مقدمات کے فوری اندراج کو یقینی بنانے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے مثبت نتائج کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں شامل ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز کو جرم قابل دست اندازی کی اطلاع ملتے ہی مقدمے کے یقینی اندراج کے حوالے سے بھی احکامات جاری کئے گئے۔ کورونا وائرس سے پیدا وبائی صورت حال میں صوبائی حکومت کی جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔اجلاس میں کورونا سے متاثر پولیس افسران و اہلکاروں اور انکے خاندان کی مکمل دیکھ بھال کے احکامات جاری کئے گئے اس ضمن میں پولیس اسپتال گارڈن میں خصوصی کورونا ڈیسک قائم کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔کورونا سے متاثر پولیس افسران و اہلکاروں کی مکمل نگرانی کے لئے محکمے کا ویلفئر ڈیپارٹمینٹ مکمل طور پر متحرک ہے۔کراچی پولیس منشیات کی روک تھام سمیت دیگر جرائم پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، محدود وسائل میں رہتے ہوئے عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے۔اجلاس میں ڈی آئی جی ایڈمن امین یوسفزئی، ڈی آئی جی کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی عارف حنیف، ڈی آئی ساوتھ جاوید اکبر ریاض، ڈی آئی جی ویسٹ عاصم قائمخانی، تمام ڈسٹرکٹ ایس ایس پی، ایس ایس پی اینٹی وائلینٹ کرائم سیل، ایس ایس پی اینٹی وھیکل لفٹنگ سیل اور تمام ایس پی انویسٹیگیشنز نے شرکت کی

(28 بار دیکھا گیا)

تبصرے