Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعرات 26 نومبر 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

متحدہ عرب امارات

developer account جمعرات 19 نومبر 2020
متحدہ عرب امارات

اسلام آباد(ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات نے پاکستان سمیت 12 ممالک کے لئے عارضی طور پر نئے وزٹ ویزوں کا اجراء معطل کردیا ہے۔متحدہ عرب امارات کے ویزوں میں عارضی پابندی کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے پاکستان سمیت 12 ممالک کے لئے عارضی طور پر نئے وزٹ ویزوں کے اجراء کو معطل کردیا ہے۔متحدہ عرب امارات کے پہلے سے جاری کردہ ویزوں پر معطلی کا اطلاق نہیں ہوگا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امید کرتے ہیں کورونا کی دوسری لہر کی وجہ سے امارات کے ویزوں پر عارضی پابندی عائد کی گئی ہے ہم اس سلسلے میں متحدہ عرب امارات کے متعلقہ حکام سے باضابطہ تصدیق کے خواہاں ہیں۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے غیر معینہ مدت تک متعدد ممالک کے شہریوں کے لیے انٹری پرمٹ اور ویزوں کا اجرائ روک دیا ہے ان ممالک میں پاکستان، یمن، شام، ایران، عراق، ترکی، افغانستان، لبنان، لیبیاء ،کینی، تیونس اور صومالیہ شامل ہیں۔

(39 بار دیکھا گیا)

تبصرے