Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعرات 26 نومبر 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کورونا ویکسین سے ”لوٹ مار“ کی تیاری

قومی نیوز جمعرات 19 نومبر 2020
کورونا ویکسین سے ”لوٹ مار“ کی تیاری

کراچی ۔۔۔۔غیرملکی کمپنیوں نے کورونا ویکسین سے ”لوٹ مار“کے لئے آستینیں چڑھالی ہیں ،کورونا ویکسین کی فروخت سے سو ارب ڈالر فوری کمائے جائیں گے جبکہ ایک خوراک 5 ہزار میں بیچنے والی دوا ساز کمپنیاں کھربوں کی کمائی کریں گی۔

ذرائع کے مطابق کورونا وبا دواساز کمپنیوں کی کمائی کا ذریعہ بن گئی کمپنیوں کو ہر سال 10 ارب ڈالر کی آمدن یقینی ہے۔ کورونا وائرس کی ویکسین بیچنے کا وسیع کاروبار شروع ہوا چاہتا ہے۔ امریکہ، برطانوی اور جرمن کمپنیاں اپنی اپنی ویکسین کے ساتھ تیار بیٹھی ہیں۔ جبکہ متعدد ممالک کے عوام بے چینی سے ویکسین پہنچنے کا انتظار کررہے ہیں۔

کورونا ، بیشتر یورپی ممالک کرسمس سے محروم رینگے

کووڈ 19 کی ویکسین کیلئے دنیا میں 100 ارب ڈالر (15 ہزار 789 ارب روپے) کی مارکیٹ موجود ہے۔ ذرائع کے مطابق اس خطیر رقم سے ٹیکس وغیرہ ادا کرنے کے بعد بھی خالص منافع کی مد میں دوا ساز کمپنیوں کو 40 ارب ڈالر حاصل ہونگے۔

انسداد کورونا وائرس ویکسین تیار کرنے اور فروخت کرنے کیلئے نصف درجن سے زائد کمپنیاں مارکیٹ میں ہیں۔ جس میں سرفہرست امریکی کمپنی ”ماڈرنا“ ہے جس نے اپنی ویکسین کے تجربات کے نتائج کا اعلان دو روز قبل کردیا ہے کمپنی کے مطابق اس کی ویکسین 85 فیصد کامیاب ثابت ہوئی

(117 بار دیکھا گیا)

تبصرے