Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعرات 26 نومبر 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

جاپان سے چوری شدہ گاڑیوں پر درآمد کنندگان سے جواب طلب

قومی نیوز بدھ 18 نومبر 2020
جاپان سے چوری شدہ گاڑیوں پر درآمد کنندگان سے جواب طلب

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے جاپان سے چوری شدہ گاڑیوں کی کسٹم کلیرنس سے متعلق کسٹم کلکٹر کی اپیل پر درآمد کنندگان کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا۔

جاپان سے چوری شدہ گاڑیوں کی سے متعلق کلکٹر کی اپیل پر سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے کی۔ سماعت کے آغاز پر جسٹس قاضی محمد امین نے کہا گاڑیوں کے چوری ہونے سے متعلق محکمہ کسٹم کے پاس کیا شواہد ہیں۔

نمایاں اضافہ،زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالر تک پہنچ گئے

کسٹم کلکٹر کے وکیل نے کہا کہ2017 میں چودہ مہنگی لگثرری گاڑیوں کو امپورٹ کیا گیا، کسٹم کلئیرنگ آفیسر نے نوٹ کیا کہ سب گاڑیوں کے ڈرائیونگ سائیڈ کے تالے ٹوٹے تھے، امپورٹرز حضرات سے گاڑیوں کی چابیاں طلب کیں تو وہ لوگ چابیاں بھی نہ دے سکے، کسٹم کلکٹر نے شک پر جاپان قونصلیٹ کو خط لکھا ، جواب میں جاپان قونصلیٹ نے ای میل میں تمام گاڑیوں کے چوری ہونے کی تصدیق کی۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا قونصلیٹ میل میں تو انٹرپول کے ذ ریعے جاپان پولیس سے رابطے کا بھی کہا تھا ،کیا رابطہ کیا گیا ؟ وکیل نے کہا کسٹم حکام نے چوری شدہ کی تصدیق پر گاڑیوں کو قبضہ میں لے لیا تاہم امپورٹرز نے عدالت میں چیلنج کردیا۔

(115 بار دیکھا گیا)

تبصرے