Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعرات 26 نومبر 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

دنیا میں 5 کروڑ 59 لاکھ سے زائد کورونا کیسز

قومی نیوز بدھ 18 نومبر 2020
دنیا میں 5 کروڑ 59 لاکھ سے زائد کورونا کیسز

واشنگٹن …..دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 کروڑ 59 لاکھ 43 ہزار 122 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 13 لاکھ 43 ہزار 378 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 56 لاکھ 36 ہزار 558 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 743 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 کروڑ 89 لاکھ 63 ہزار 186 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

نیا کورونازیادہ خطرناک، ٹیسٹ میں ظاہر نہیں ہورہا

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 54 ہزار 255 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 16 لاکھ 95 ہزار 711 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 43 لاکھ 53 ہزار 660 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 21 ہزار 781 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 70 لاکھ 87 ہزار 796 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 31 ہزار 31 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 89لاکھ 12 ہزار 907 ہو گئی۔

(54 بار دیکھا گیا)

تبصرے