Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعرات 26 نومبر 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

سرکلرریلوے کراچی کیلئے خطرہ

قومی نیوز منگل 17 نومبر 2020
سرکلرریلوے کراچی کیلئے خطرہ

اسلام آ باد(قومی اخبارنیوز) کراچی سرکلر ریلوے ٹرین انتہائی سست رفتار ہوگی، 60 کلومیٹر کا فاصلہ دو گھنٹے 45 منٹ میں طے ہو گا، کے سی آ ر کا جمعرات کو افتتاح کیاجائے گا

دستاویزات کے مطابق پاکستان ریلوے نے 19نومبر کوچلنے والے کراچی سرکلرریلوے کاشیڈول جاری کردیاہے جس کے تحت دن میں چارٹرینیں دونوں طرف سے چلیں گی ،کل8ٹرینیں 3گھنٹے کے وقفہ سے دونوں طرف چلیں گی

اورنگی سے پہلی ٹرین صبح چھ بجکرتیس منٹ پر نکلے گی جبکہ پیپری سے صبح 7بجے نکلے گی، اورنگی سے نکلنے والی ٹرین آ خری سٹاپ پیپری پر9بج کر15منٹ پر پہنچے گی اس طرح پیپری سے نکلنے والی ٹرین آ خری سٹاپ پر 9بج کر45منٹ پر پہنچے گی

امریکا میں بڑے بحران کا اندیشہ

ٹرین اپنے 60 کلومیٹرکاسفر 2گھنٹے اور 45منٹ میں مکمل کریگی ، ذرائع کاکہناہے کہ ریلوے حکام نے سپریم کورٹ کی جانب سے توہین عدالت کانوٹس ملنے کے بعد جلد بازی میں افتتاح کرنیکافیصلہ کیا ،خستہ حال پٹریاں بھی تبدیل نہیں کی گئیں اور انسانی جانوں کوخطرے میں ڈالاجارہاہے

کے سی آ ر کی 14کلومیٹر ٹریک بحال کی گئی ہے اسکی حالت انتہائی خراب ہے اور ٹریک پر رفتاردس سے 15کلومیٹررکھی گئی ہے،کے سی آ ر کے افتتاح کے حوالے سے ریلوے حکام سے رابطہ کیاگیا تو ریلوے ترجمان نے موقف دیتے ہوئے کہاکہ شہروں میں چلنے والی ٹرین کی رفتارکم رکھی جاتی ہے ، ٹریک بھی خستہ حال ہے،ہر پانچ کلومیٹرکے بعد سٹیشن ہے اسلئے رفتارکم رکھی گئی ہے۔

(120 بار دیکھا گیا)

تبصرے