Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعرات 26 نومبر 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کراچی اور لاہورکل ٹکرائیں گے

قومی نیوز پیر 16 نومبر 2020
کراچی اور لاہورکل ٹکرائیں گے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کے سیزن 5 کی ٹرافی کے لئے آخری جنگ کراچی اور لاہور کے درمیان کل ہوگی۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اس جنگ کا آغاز رات 8 بجے ہوگا۔

پاکستان سپر لیگ میں ہمیشہ ہی کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلے گئے میچز شائقین کی بھرپور توجہ کا مرکز رہے۔ اس بار فائنل میں دونوں ٹیموں کا ٹکراﺅ ابھی سے ہی کرکٹ کے مداحوں کا جوش بڑھانے لگا ہے۔

پی ایس ایل میچز، خصوصی ٹریفک پلان تیار

دونوں ٹیموں کے درمیان 10 میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں سے 6 میں کراچی اور 4 میں لاہور نے کامیابی حاصل کی۔پی ایس ایل کے پہلے سیزن میں کراچی نے لاہور کو دونوں میچ ہرائے تھے جبکہ دیگر سیزن میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے خلاف دو دو میچز کھیلے اور ایک ایک جیتا۔

پاکستان سپر لیگ سیزن 5 کا فائنل لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان کل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

(57 بار دیکھا گیا)

تبصرے