Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعرات 26 نومبر 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

سپر لیگ کا فاتح کون، کراچی میں آج سے میچز کا آغاز

قومی نیوز هفته 14 نومبر 2020
سپر لیگ کا فاتح کون، کراچی میں آج سے میچز کا آغاز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ایس ایل ایچ بی ایل کا فاتح کون ہوگا، اس کیلئے” چومکھی “ شروع ہورہی ہے۔ کراچی میں میدان سج گیا،آج سے چار ٹیموں کے درمیان فیصلہ کن چار میچوں کا آ غاز ہوگا، کورونا وائرس کی وجہ سے مارچ میں آ خری چار میچوں کو ملتوی کردیا گیا تھا

آ ٹھ ماہ بعدنیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے میچز تماشائیوں کے بغیر ہوں گے، تاہم سیکیورٹی انتظامات انتہائی سخت نظر آ رہے ہیں، اسٹیڈیم اور اس کے اطراف کی سڑکوں پر حفاظتی اقدامات خاصے کڑے دکھائی دے رہے ہیں، ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو کورونا سے بچاﺅ کے لئے ہوٹل تک محدود کردیا گیا ہے۔

ہوٹل میں بھی کھلاڑیوں کی سیکیورٹی بہت زیادہ سخت ہے، پی ایس ایل کی چمچماتی ٹرافی اور پانچ لاکھ امریکی ڈالر پر مشتمل انعامی رقم کے لیے پہلے روز ہفتے کو دو میچ کھیلے جائیں گے۔ پوائنٹس ٹیبل کی دو ٹاپ ٹیمیں، ملتان سلطانز اور کراچی کنگز ایونٹ کے پہلے کوالیفائر میں 14 نومبر کو دن تین بجے مدمقابل آ ئیں گی۔

پاکستان نے زمبابوے کووائٹ واش کردیا

ہفتے کے روز شیڈول دوسرے میچ میں لاہور قلندرز اورپشاور زلمی کی ٹیمیں ایلیمنٹر 1میں شام 7.30 پر آ منے سامنے ہونگی۔ کوالیفائر ہارنے والی ٹیم ایلیمنٹر 1 کی فاتح ٹیم کے ساتھ اتوار کو شیڈول ایلیمنٹر 2 میں مدمقابل آ ئے گی۔ ایونٹ کا فائنل 17 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

ایونٹ کے بقیہ میچوں میں شریک چار ٹیموں کے حتمی اسکواڈز مندرجہ ذیل ہیں۔ کراچی کنگز: عماد وسیم (کپتان) ، عامر یامین ، ایلکس ہیلز(انگلینڈ) ، ارشد اقبال ، اویس ضیاء، بابر اعظم ، کیمرون ڈیلپورٹ (جنوبی افریقا) ، چیڈوک والٹن (ویسٹ انڈیز) ، افتخار احمد ، محمد عامر ، محمد رضوان ، شرجیل خان ، روتھر فورڈ (ویسٹ انڈیز) ، عمید آ صف ، عمر خان ، اسامہ میر ، وقاص مقصود اور وائن پارنیل (جنوبی افریقا)۔

لاہور قلندرز: سہیل اختر (کپتان) ، تمیم اقبال (بنگلہ دیش) ، فخر زمان ، محمد حفیظ ، ڈیوڈ ویزے (جنوبی افریقا) ، شاہین شاہ آ فریدی ، عثمان شنواری ، سمت پٹیل (انگلینڈ) ، حارث رو?ف ، آ غا سلمان ، بین ڈنک ( آ سٹریلیا) ، فرزان راجہ ، جاہد علی ، عابد علی ، محمد فیضان ، معاذ خان ، ڈین ویلاز (جنوبی افریقا) اور دلبر حسین

ملتان سلطانز: شان مسعود (کپتان) ، ایڈم لیتھ (انگلینڈ) ، علی شفیق ، بلاول بھٹی ، برینڈن ٹیلر (زمبابوے) ، عمران طاہر (جنوبی افریقا) ، جوئے ڈینلی (انگلینڈ) ، جنید خان ، خوشدل شاہ ، محمد الیاس ، محمد عرفان ، روی بوپارہ (انگلینڈ) ، رائیلی روسو (جنوبی افریقا) ، روحیل نذیر ، شاہد آ فریدی ، سہیل تنویر ، عثمان قادر اور ذیشان اشرف۔

پشاور زلمی: وہاب ریاض (کپتان) ، عامر علی ، عادل امین ، کارلوس برتھ ویٹ (ویسٹ انڈیز) ، فاف ڈو پلیسی (جنوبی افریقا) ، حیدر علی ، ہارڈس ویلجوئن (جنوبی افریقا) ، امام الحق ، کامران اکمل ، خرم شہزاد ، محمد عمران ، محمد محسن ، راحت علی ، ثاقب محمود ، شعیب ملک ، صہیب مقصود ، عمر امین اور یاسر شاہ شامل ہیں۔

(53 بار دیکھا گیا)

تبصرے